قصور کے علاقے پھول نگر میں دس سالہ بچی کا ریپ کرنے والا امام مسجد گرفتار
تفصیلات کے مطابق قصور کے علاقے پھولنگر کے رہائشی وکیل احمد کی دس سالہ لڑکی آمنہ مقامی مسجد کے امام مولوی محمد اشرف کے پاس قرآن پڑھنے جاتی تھی۔ ایف آئی آر کے مطابق وکیل احمد نے بتایا کہ گزشتہ تین دن سے آمنہ کی طبیعت خراب ہورہی تھی۔ بچی کی حالت دیکھ کر والدہ کو شک ہوا تو انہوں نے بچی سے سبب پوچھا۔ جس پر بچی نے روتے ہوئے بتایا کہ جب وہ قرآن پڑھنے کیلئے امام مسجد مولوی محمد اشرف کے پاس گئی تو اس نے اکیلی پاکر جنسی زیادتی کا نشانہ بنادیا اور کہا کہ اگر کسی کو بتایا تو جان سے ماردوں گا۔۔ بچی کے والد نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس حرکت میں آئی اور مولوی محمد اشرف کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق مولوی محمد اشرف نے بچی کے ساتھ دو بار ریپ کیا۔
امام مسجد کی گرفتاری کے متعلق قصور کی پولیس ٹیم نے میڈیا کو بریف کیا